حکومت کی جانب سے اہم بل سینٹ میں لائے جانے کا امکان

اسلام آباد (مشرق نیوز) حکومت نے سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردی سمیت اہم معاملات ایجنڈے میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اہم بل بھی لائے جانے کا قوی امکان ہے۔