جتنا مرضی زور لگا لیں پنجاب میں الیکشن 14 مئی کو نہیں ہوں گے، رانا ثنا

فیصل آباد (اشفاق مغل) وزیر داخلہ رانا ثنا نے دوٹوک الفاظ میں کہاہے جتنا مرضی زور لگا لیں پنجاب میں الیکشن 14 مئی کو نہیں ہوں گے انتخابات رواںسال مدت پوری ہونے پر ہوں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا ءنے کہان لیگ کو کمزور کرنے کیلئے 2018 میں حلقے کو تقسیم کیا گیا،نواز شریف کی قیادت میں لوڈشیڈنگ ،دہشتگردی پر قابو پایا، فتنے کو سازش کے تحت مسلط کیا گیا، اوباش ٹولہ فتنے خان کےساتھ تھا،ملک آگے بڑھ رہا تھا 4 سال میں برباد کر دیا۔

عمران خان کہتا تھا خود کشی کر لوں گا لیکن آئی ایم ایف نہیں جاوں گا، انڈیا ایٹمی طاقت بنا تو دھمکیاں دینا شروع کر دیں، نواز شریف نے عالمی دباو کے باوجود بھارت کے 5 کے مقابلے 6 دھماکے کیے اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتے تو بھارت کھا چکا ہوتا، عالمی پابندیوں کے بعد نواز شریف نے ملک کو مسائل سے نکالا،پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا، عنقریب پستی کی طرف سفر رک جائے گا، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو چکا ،جلد خوشحالی آجائے گی، عمرانی ٹولہ نئی نسل کو گمراہ کر رہا ہے، کہتا تھا ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، بتاو کہاں ہیں نوکریاں؟۔

وزیر داخلہ نے مزید کہاعمران خان جو رات کو اپنے ہوش میں نہیں ہوتا، کہاں ہیں؟ 50 لاکھ گھر جو بنانے تھے، اسٹیبلشمنٹ بھی کانوں کو ہاتھ لگا چکی ، اسٹیبلشمنٹ کہتی ہے اتنا بے غیرت آدمی نہیں دیکھا، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی نواز شریف پاکستان آجائیں گے، مشکل وقت میں پارٹی کےساتھ رہنے والوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، حلقے کے عوام نے ہر بار مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، پاکستان میں جمہوریت اتنی مضبوط نہیں اپوزیشن کے حلقے میں کام ہوں، اپنے حلقے کے تمام مسائل حل کیے۔