اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت کاہر سال10اپریل کو یوم دستور منانے کااعلان،قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہبازشریف کی قراردادمنظور،تفصیلات کے مطابق آئین پاکستان کی 50ویںسالگرہ پرکنونشن منعقد کیاگیا ،وزیراعظم نے مختصر تقریر کے بعد قرارداد پیش کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے قرارداد پڑھ کر سناتے ہوئے کہا پاکستان کے دستور میں درج ہے حاکمیت اعلیٰ صرف اللہ تعالی کی ہے، آئین کے دئیے اختیار کو عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے اللہ تعالی کی متعین کردہ حدود کے اندر رہ کر استعمال کریں گے،اپنے خطاب میں و زیراعظم شہباز شریف نے کہاسیاسی زعما نے محاذ آرائی کی بجائے مفاہمت کا راستہ اپنا کر 1973 کا متفقہ آئین مرتب کرکے تاریخ رقم کی، آئین تمام وفاقی اکائیوں کو قیامت تک لڑی میں پرو کر رکھے گا۔
موجودہ اتحادی حکومت ملکر درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہو رہی ہے،10 اپریل پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے،شہبازشریف نے کنونشن میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا مختلف مواقع پر آئین میں ہونےوالی ترامیم کے باوجود زندہ ہے،ملک میں آئین کی حکمرانی عدل و انصاف کے بول بالا کیلئے مختلف نظریات و سوچ رکھنے والی جماعتوں نے مل بیٹھ کر آئین مرتب کیا، ذوالفقار بھٹو شہید، مولانا مفتی محمود، مولانا شاہ احمد نورانی سمیت دیگر زعما نے ایسا کارنامہ سرانجام دیا جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
1999 میں پہلی مرتبہ نظریہ ضرورت کو ایجاد کیا گیا اور کس طرح ایک چیف جسٹس نے ڈکٹیٹر کو 7 سال کی رعایت دی، آئین کو بسا اوقات ری رائٹ بھی کیا گیا، 1973 کا آئین مرتب کرنے والوں نے تاریخ رقم کی،پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ملک کو مشکل حالات سے بچانے کیلئے حکومت سنبھالی، برسراقتدار آئے تو کہا جا رہا تھا اتحادی حکومت ایک ماہ بھی نہیں چلے گی، ایک سال ہو گیا ، چیلنجز و مشکلات ضرور ہیں لیکن جب ٹھان لیںملکر چلنا ہے اور کام کرنا ہے تو آپ آگے بڑھتے ہیں۔
حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی و دیگر جماعتوں نے اپنے اپنے منشور کے تحت الیکشن میں جانا ہے لیکن جب طے کر لیا جائے ملکر معاملات کو چلانا ہے تو بڑے بڑے چیلنجز عبور ہو جاتے ہیں،وزیراعظم نے آئین سازوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا آئین مرتب کرنے والوں نے محاذ آرائی کی بجائے مفاہمت کا راستہ اختیار کیا اور پاکستان کو متفقہ آئین دیا،تمام تر ترامیم و مشکلات کے باوجود آئین نے چاروں وفاقی اکائیوں کو لڑی میں پرو رکھا ہے اور قیامت تک پرو کر رکھے گا
جبکہ اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے دستور پاکستان 1973 کے 50 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا 1973 کا آئین قائد اعظم ، علامہ اقبال اور بانیان پاکستان کی بصیرت کا نچوڑ ہے جس نے قوم کو متحد کررکھا ہے، تاریخ میں پہلی بار تمام جماعتوں نے ملکر آئین کی طاقت سے ووٹ چور ،سلیکٹڈ اور مسلط کئے گئے ٹولے کو اقتدار سے نکال باہر کیا،ملک کو معاشی ترقی و خود انحصاری سے ہمکنار کرکے اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لاکر آئین کی طاقت و شان بڑھائیں گے۔
دستور ہی پاکستان میں رہنے والی تمام قوموں کا متفقہ عمرانی معاہدہ ہے ،دستور تمام ریاستی اداروں کی ماں ہے،سانحات ، حادثات اور سازشی واقعات کے باوجود آئین نے اپنے وجود کو برقرار رکھا،ذوالفقار بھٹو آئین کے معمار تھے اور جان قربان کرنے والے بھی،تاریخ کا حسین اتفاق ہے آئین کی گولڈن جوبلی مناتے ہوئے ملک میں آئین، جمہوریت اور عوام دوست جماعتیں اقتدار میں ہیں ،آئین پاکستان کا محافظ اور سمت نما ہے، حفاظت جان دے کر بھی کریں گے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















