اسلام آباد (بیورورپورٹ)ترجمان قومی اسمبلی نے کہاہے گولڈن جوبلی تقریب میں چیف جسٹس کو بھی مدعو کیا تھا،قومی آئینی کنونشن کوئی پارلیمانی اجلاس نہیں ، آئین کے50سال مکمل ہونے پر قومی اسمبلی میں گولڈن جوبلی کی تقریبات کا حصہ تھا۔
کنونشن میں120یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز پارلیمان میں تشریف لائے، طلبہ، معذور افراد، ڈاکٹرز، وکلا اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد بھی تقریبات میں شامل ہوئی،آئین کے تینوں ستونوں یعنی مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو قومی سطح کے اجلاس میں مناسب نمائندگی دی گئی۔
چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور صوبائی اسمبلیوں سے تعلق رکھنے والے نمائندگان کی شرکت کو بھی یقینی بنایا گیا،تقریب پر خبروں کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے گریز کیا جائے۔
گولڈن جوبلی تقریب میں چیف جسٹس کو بھی مدعو کیا تھا، ترجمان اسمبلی
















