ممبئی (مشرق نیوز) سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور فلم ایڈیٹر اپوروا نے ٹوئٹر پر کرن جوہر اور انوشکا شرما کے ایک پ±رانے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کرن جوہر کو کہتے س±نا جا سکتا ہے کہ وہ انوشکا کا کیرئیر مکمل تباہ کرنا چاہتے تھے۔ویڈیو میں کرن کہتے ہیں کہ جب فلم رب نے بنا دی جوڑی کیلئے ادتیا چوپڑا نے مجھے انوشکا کی تصویر دکھائی تو میں نے کہا کہ کیا تم پاگل ہوگئے ہو اسے کاسٹ کرو گے اسے مت کرنا کاسٹ۔کرن جوہر کو کہتے س±نا جا سکتا ہے کہ انہوں نے جب رب نے بنا دی جوڑی کے بعد انوشکا کی فلم بینڈ باجا بارات دیکھی تو وہ انوشکا کو فون کر کے ان کی تعریف کرنے اور ان سے معافی مانگنے پر مجبور ہوگئے کیونکہ انہوں نے ایسی بہترین اور ٹیلنٹڈ اداکارہ کے کیرئیر کو ختم کرنا چاہا تھا۔
میں انوشکا کا کیرئیر مکمل طور پر تباہ کرناچاہتا تھا:کرن جوہر

















