نوابشاہ ایئرپورٹ پر2ماہ کیلئے فلائٹ آپریشن بند

نوابشاہ (بیورورپورٹ)نوابشاہ ایئرپورٹ پر 2ماہ کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) اعلامیے کے مطابق 23مئی تک نوابشاہ ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے بند رہے گا،سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا نوابشاہ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جیوٹیکنکل سٹڈی کے باعث بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،23مئی تک نوابشاہ ایئرپورٹ پر صرف ہیلی کاپٹر ٹیک آف لینڈ کرسکیں گے، ہیلی کاپٹرز کو دن کی روشنی میں ٹیک آف و لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔