لاہور (اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے عمران خان اب تم نہ سلیکٹ ہو کر اقتدار میں آ سکتے ہو نہ الیکٹ ہوکر آ سکتے ہو، عمران خان الیکشن نہیں پھر سے اپنی سلیکشن چاہتے ہیں، لاہور کے لوگوں نے عمران خان کو مسترد کردیا، ہاکی گراونڈ اور مینار پاکستان کی تصویریں جوڑ جوڑ کر پیش کی گئیں،عمران خان کے مسئلے سیاسی نہیں نفسیاتی ہیں، توجہ ہٹانے کیلئے بڑی بڑی کہانیاں گھڑتے ہیں، حیران ہوں کون لوگ ہیں جو عمران خان کی جھوٹی کہانیوں پر یقین کرلیتے ہیں، خوف کے بت توڑنے کا درس دینا والا عمران خان خود بلٹ پروف ڈبے کے پیچھے خطاب کرتا ہے ،شیطانی عادت کے اوپر ملک کا آئین و قانون نہیں چل سکتا،10نکاتی ایجنڈے سے پہلے فارن فنڈنگ کا حساب دو ،عارف علوی نے پی ٹی آئی کی پریس ریلیز دی ،اپنے آئینی منصب کا مذاق اڑا رہے ہیں ،انسانی حقوق کی خلاف ورزی اس وقت یاد نہیں آئی جب شہباز شریف اور پوری قیادت کو جھوٹے کیسز میں جیل ڈالا،صدر کا عہدہ پی ٹی آئی کا عہدہ نہیں ،عہدے میں فرق سمجھیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، مریم اورنگزیب نے کہا ایک شخص نے اقتدار بچانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا، سازشی بیانیہ پیش کیا گیا جو پیروکاروں نے من و عن قبول کرلیا،حیران ہوتی ہوں کون لوگ ہیں جو عمران خان کی جھوٹی کہانیوں پر یقین کرلیتے ہیں،10نکاتی ایجنڈا پیش کرنیوالے 10 سال خیبرپختونخوا میں حکومت کرتے رہے وہاں سے گورننس ٹھیک نہ کرسکے،4 سال پنجاب ، وفاق میں بھی حکومت کرتے رہے، کیا مطلب تھا گورنس پنکی پیرنی ،فرح گوگی کے حوالے کردیں؟،عمران خان کہتے ہیں کرپشن و منی لانڈرنگ پر قابو پائیں گے، فارن فانڈنگ کا جواب دے دیں تو منی لانڈرنگ پر خود قابو پالیا جائیگامریم اورنگزیب نے کہا نواز شریف مہنگائی کی شرح 3.7 فیصد پر چھوڑ کر گئے جو تم نے 16 سے 18 فیصد پر پہنچا ئی، ترقی کی شرح 1.6 فیصد چھوڑی انہوں نے منفی کردی اور پھر اپنے اثاثوں میں اضافے کیساتھ اوپر نیچے کرتے رہے،عمران خان عدالت کے کٹہرے اور جوابدہی سے بچنا چاہتے ہیں، عدالت نہیں جانا، جلسہ کرنے مینار پاکستان جانا ہے، مریم اور نگزیب نے مزید کہاعمران خان ملک میں الیکشن یا آئین کی حکمرانی چاہتے تھے تو اسمبلی کیوں توڑی؟ اب عمران خان کے پاس کوئی آپشن نہیں بچا، عمران خان کی تمام سازشیں، ایجنڈا ناکام ہوگیا،عمران خان کہتے ہیں مجھے قتل یا گولی مار دی جائے گی ،جان کو خطرہ ہے سکیورٹی فراہم نہیں کررہے تو لوگ کیسے آ گئے، ہاکی سٹیڈیم کی تصاویر دیکھ کر کیا لگتا ہے لوگ کیسے آ گئے،وزیر اعظم شہبازشریف پنجاب ، خیبر پختونخو اور اسلام آباد میں تاریخی فیصلہ کرکے مفت آٹا رمضان میں دے رہے ہیں ، احساس ہے ملک میں مہنگائی ہے ،لیکن سابق حکمران ساڑھے 4 سال میں بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ،عوام کو مشکلات سے نکال کر خوشحال کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کے فیصلے کے تحت 8کروڑ سے زائد لوگوں کو مفت آٹاملے گا ،80لاکھ خاندانوں کو آٹا دیدیا گیا، آٹے کی قیمت پر وزیراعظم نے تفصیلی میٹنگ کی ،مارکیٹ کمیٹیوں کو فعال کریں گے ،سستا آٹے پر بھی پلان سامنے آئے گا۔
د س نکاتی ایجنڈے سے پہلے فارن فنڈنگ کا حساب دو ،مریم اورنگزیب
















