پاکستانی نژاد گلوکارہ تاشا جیسن کی ہالی ووڈ کے میوزک شو پر دھوم

نیویارک (مشرق نیوز) امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد گلوکارہ تاشا جیسن کی آواز نے ہالی ووڈ کے میوزک شو پر دھوم مچا دی۔گلوکارہ تاشا جیسن کی جادوئی آواز نے میوزک شو کے ججز کو بھی گرویدہ بنا لیا۔پینل میں شامل تینوں ججز نے پاکستانی نژاد گلوکارہ کو اپنی ٹیم کا حصہ بننے کی پیشکش کر دی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تاشا جیسن کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔