لاہور( ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں میڈیکل ایڈیٹنگ اورمیڈیکل جرنلزم فارایڈیٹنگ کے کورسزمیں کامیاب ہونے والے طلباءو طالبات کے درمیان سرٹیفکیٹس کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کورسزمیں کامیاب ہونے والے طلباءو طالبات کے درمیان سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزطلباءطالبات کو میڈیکل ایڈیٹنگ اورمیڈیکل جرنلزم فارایڈیٹنگ میں کورسزکروانے والی پاکستان کی پہلی طبی درسگاہ ہے۔میڈیسن کی دنیامیں میڈیکل جرنلزم کوبنیادی حیثیت حاصل ہے۔ ریسرچ کسی بھی طبی درسگاہ کی پہچان ہوتی ہے۔طبی درسگاہوں کے طلباءوطالبات کو میڈیکل جرنلزم کی ٹیکینکس آنی چاہیئں۔ ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ میڈیکل پروفیشن سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کوکمیونیکیشن کی ٹیکنیکس کا پتہ ہونا چاہئے۔کسی بھی واقعہ بارے ایک ڈاکٹرکو عوام تک ذمہ دارانہ معلومات پہنچانی چاہئیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیاکاتیسرابڑاملک بننے جارہاہے۔ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن نے لاہورمیں کامیاب چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کروائی ہے۔ ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ٹوبیکوکمپنی کے ساتھ سگریٹ نوشی کے نقصانات میں کمی لانے کیلئے ایک ریسرچ پراجیکٹ کررہے ہیں۔ تمام پوسٹ گریجوایٹس کومیڈیکل ایڈیٹنگ اورمیڈیکل جرنلزم فارایڈیٹنگ کے کورسزکرنے چاہئیں۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکی رینکنگ بڑھانے میں ڈاکٹر نادیہ نسیم نے بنیادی کرداراداکیاہے۔ نگران صوبائی وزیرصحت نے طلباءو طالبات کو میڈیکل ایڈیٹنگ اورمیڈیکل جرنلزم فارایڈیٹنگ کے کورسزمکمل کرنے اورسرٹیفکیٹس کی تقسیم کیلئے شاندارتقریب کے انعقادپرمنتظمین کومبارکباد دی۔وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹراحسن وحیدراٹھورنے کہاکہ ہم میڈیکل جرنلٹس بناناچاہتے ہیں۔ پروفیسرڈاکٹراحسن وحیدراٹھورنے ہمیشہ رہنمائی کرنے پرنگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کاشکریہ اداکیا۔
طب کی دنیا میں میڈیکل جرنلزم کو بنیادی حیثیت حاصل ہے: ڈاکٹر جاوید اکرم
















