ظل شاہ کی ہلاکت،تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر

لاہور (کورٹ رپورٹر)ظل شاہ کی ہلاکت،تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے کارکن علی بلال المعروف ظل شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی،
درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے دائر کی گئی،پنجاب حکومت، آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا
،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ظل شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔