پی ٹی آئی کو لاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت
لاہور (خبر نگار)پی ٹی آئی کو لاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت ،تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو لاہور میں مشروط طور پر ریلی نکالنے کی اجازت دیدی،ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے حکام نے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کی، ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت دیتے ہوئے کہا عدلیہ اور اداروں کیخلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔
















