ماحول ساز گار نہیں،سکیورٹی اداروں نے انتخابات نہ کرانے کا مشورہ دےدیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سکیورٹی اداروں نے انتخابات نہ کرانے کا مشورہ دےدیا،تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدرات اہم اجلاس ہوا ،حساس اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے،اجلاس میں آئی ایس آئی کی جانب سے سیکٹر کمانڈر اسلام آباد، سیکٹر کمانڈر پنجاب ،سیکٹر کمانڈر خیبر پختونخوا، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی طرف سے جوائنٹ ڈائریکٹر پنجاب اور جوائنٹ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب اور ڈی آئی جی خیبر پختونخوا نے بھی شرکت کی،سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں کے انتخابات کےلئے 3 لاکھ 53 ہزار اضافی نفری مانگ لی،ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے الیکشن کمیشن کو تھریٹس سے آگاہ کیا اور موجودہ سیکیورٹی تھریٹس کی بنیاد پر انتخابات نہ کرانے کا مشورہ دےدیا۔

دوران اجلاس خفیہ اداروں نے انتخابات کرانے کی متفقہ طور پر مخالفت کرتے ہوئے رائے دی پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کےلئے ماحول سازگار نہیں۔