بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران خان کی وارنٹ گرفتاری کا حکم معطل کردیا

کوئٹہ ( بیورورپورٹ )بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران خان کی وارنٹ گرفتاری کا حکم معطل کردیا،معطلی کا حکم انصاف لائر فورم کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں جاری کیا گیا،واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایک مقدمے میں عمران خان کا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا،جسکے پیروی کرتے ہوئے کوئٹہ پولیس کا تین رکنی ٹیم لاہور پہنچ گیا تھا ۔