اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے اور نیشنل کنونیئر پارٹی کی منظوری دیدی،ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایاکہ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنےکی اجازت دی ہے۔وزیر دفاع خوجہ آصف نے اپنی ٹوئٹ میں اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ ڈی کلاسیفائی کرنے کی اجازت دے دی، یہ ریکارڈ بہت جلد کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں 22فروری کی سماعت میں حکومت کی جانب سے قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات کا سیل شدہ ریکارڈ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے بتایا تھا کہ یہ ریکارڈ کلاسیفائیڈ ہے، عدالت چاہے تو کھول سکتی ہے، توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کے بارے میں آئندہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا جانا ہے۔
وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے اور نیشنل کنونیئر پارٹی منظوری دیدی
















