IG جیل خانہ جات فاروق نذیر نے چارج سنبھال لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)حکومت پنجاب نے میاں فاروق نذیر کو میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے،نئے تعینات ہونےوالے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
دفتر آمد پر افسروں و اہلکاروں کی جانب سے پر تپاک استقبال کیا گیا ہے،چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ہے،میاں فاروق نذیر 1992 میں محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں بطور سپرٹینڈنٹ جیل بھرتی ہو کر سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہپور تعینات ہوئے اور سنٹرل جیل لاہور سمیت پنجاب کی مختلف اہم جیلوں پر بھی بطور سپرٹینڈنٹ جیل اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں،بعد ازاں محنت اور قابلیت کی بنیاد پر 2004 میں محکمانہ ترقی پا کر بطور ڈی آئی جی ملتان ریجن تعینات ہوئے۔
میاں فاروق نذیر 2008ءسے 2009ءاور 2011ءسے 2017 بھی بطور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔میاں فاروق نذیر نے سروس کے ہر مقام پر خود کو محنتی ، قابل اور فرض شناس افسر ثابت کیا اور محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کےلئے گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے پہلی میٹنگ کے دوران ماتحت افسران و اہلکاران کو اہم ہدایات جاری کی ہیں،افسران و اہلکاران بھرپور محنت، فرض شناسی اور ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے اسیران کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں،پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی،تشدد اور کرپشن کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔