معاشی تباہی کے ذمہ دار عمران اور عمران دار ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے عوام قومی معیشت تباہ کرنے والے مجرموں کو پہچانتے ہےں، معاشی تباہی کے ذمہ دار عمران اور عمران دار ہیں،اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کے 4سالوں میں معیشت کی تباہی کے اعداد و شمار بھی شیئر کردئیے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2013 سے 2018 تک مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 3843.8 ارب کے محصولات اکٹھے کیے جبکہ تحریک انصاف کے دور میں 2018 سے 2022 تک 3828.5 ارب محصولات جمع ہوئے۔
مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں مالیاتی خسارہ 4.1 فیصد تھا جو پی ٹی آئی کے 4 سالوں میں بڑھ کر 7.9 فیصد تک پہنچا اسی طرح مسلم لیگ (ن) کے دور میں پاکستان کی جی ڈی پی کا حجم 356.8 ارب ڈالر تھا جو پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور میں کم ہو کر 300.8 ارب ڈالر رہ گیا۔