لاہور() چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان انتخابی مہم کی قیادت سنبھالنے کیلئے سڑکوں پر آنے کو تیار ہیں، ڈاکٹرز نے عمران خان کو سیاسی سرگرمیوں کے لئے گرین سگنل دے دیا ۔
سابق وزیراعظم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے، عمران خان براہ راست انتخابی جلسوں میں شریک ہوں گے-
عمران خان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیاسی قیادت کو جلسوں کے شیڈول کی تیاری کی ہدایت کر دی ۔
جنوبی پنجاب کے اضلاع میں چیئرمین پی ٹی آئی کا خطاب بڑی سکرینوں پر دکھایا جائے گا۔
بڑی سکرینوں پر خطاب دکھانے کے مقامات کا اعلان کر دیا گیا۔
عمران خان انتخابی مہم کی قیادت سنبھالنے کیلئے سڑکوں پر آنے کو تیار

















