پنجاب،کے پی میں الیکشن کی تیاریاں شروع، انتخابی شیڈول 54دن کارکھنے پر اتفاق

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پنجاب،کے پی میں الیکشن کی تیاریاں شروع، انتخابی شیڈول 54دن کارکھنے پر اتفاق،تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابات کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا،الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے انتخابات سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کرانے کا فیصلہ کیا، اجلاس میں دونوں صوبوں کی مجوزہ تاریخوں پر مشاورت کی گئی،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول 54 دن کا رکھنے پر اتفاق کیا، انتخابی تاریخوں کی تجویز میں رمضان اور عید کو بھی مدنظر رکھا جائے گا،سٹیک ہولڈرز سے حتمی مشاورت ہو گی، صدر اور گورنر نے مشاورت کی تو الیکشن کمیشن شریک ہوگا،دریں اثناالیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا،الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ کو ریٹرننگ افسروںکیلئے نام دینے کی ہدایت کردی،صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے بھیج کر انتخابی عملے کی فہرست بھی مانگ لی گئی،40 ماسٹر ٹرینرز کو الیکشن کمیشن کے سینئر افسر الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ٹریننگ دیں گے۔