عوام کیلئے نادرا کی منفرد سروس ”اجازت آپ کی“ متعارف

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی منفرد سروس ”اجازت آپ کی“ متعارف ،تفصیلات کے مطابق نادرا نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ”اجازت آپ کی“ کے نام سے نئی سروس کا اجراءکر دیا ،ترجمان نادرا کے مطابق نئی سروس کے ذریعے آپ اپنی تصدیق کا عمل بغیر کسی مشکل کے با آسانی مکمل کر سکیں گے،شہریوں کو با اختیار بنانے اور ذاتی معلومات محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی،سروس سے ذاتی معلومات دینے یا نہ دینے کا مکمل اختیار شہریوں کے ہاتھ میں ہو گا،شناختی کارڈ کی تصدیق متعلقہ شہری کی رضامندی کے بعد کی جائے گی جبکہ سروس سے شہری کا حساس ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ رہے گا،چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا شناختی معلومات کی تصدیق کی کارروائیوں میں 6 ہندسوں کا پاس کوڈ متعلقہ شہری کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر بھجوایا جائے گا۔