لاہور (خبر نگار)چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم کی قیادت خود کروں گا،تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان کر دیا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،آئین کو برقرار رکھنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری تھی اور انہوں نے فیصلے کے ذریعے بہادری سے کام کیا۔
فیصلہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی تصدیق ہے،جیل بھرو تحریک کو معطل کر رہے ہیں، کے پی اور پنجاب میں انتخابی مہم کےساتھ آگے بڑھیں گے،دریں اثنا عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا،اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی سرپرستی میں سپریم کورٹ کے ججز پر حملوں، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کی جانب سے عدالتی حکم نامے کی گمراہ کن تشریح کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
شرکا نے الیکشن کمیشن سے آئین کی روح و سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں 90 روز میں انتخابات کرانے کیلئے پنجاب ، خیبرپختونخوا میں انتخابی شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کیا،عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک معطل کرنے کے فیصلے کی توثیق بھی کی گئی،سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا جمہوریت و آئین سے انحراف کی راہ پر گامزن گروہ عدلیہ پر حملہ آور ہے، پی ڈی ایم نے وزیر اعظم کی نگرانی میں معزز ججز کےخلاف شرمناک مہم کے ذریعے عدالت کو دباو¿ میں لانے کی کوشش کی، گروہ کا اعمال نامہ ججوں کی خریداری اور عدالتوں پر مسلح یلغار کی سیاہ تاریخ رکھتا ہے،دباو و سازشوں کا نہایت جرات سے مقابلہ کرنے اور آئین کو برقرار رکھنے پر معزز ججز خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
آئین سے انحراف کی کسی کوشش کو پہلے قبول کیا اور نہ ہی آئندہ قبول کریں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں قانون کی حکمرانی پر چھائے لاقانونیت کے سیاہ بادل چھٹنے کے امکانات پیدا ہوگئے،پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک ملکی سیاسی تاریخ میں جدوجہد کا سنہرا باب ہے، خوف کی زنجیریں توڑ کر خود کو رضاکارانہ طور پر گرفتاریوں کیلئے پیش کرنے والے قائدین و کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، منفی حربوں سے قوم پہلے خوفزدہ ہوئی نہ ہی آئندہ ہوگی، کارکن و ذمہ دار پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھرپور انتخابی مہم کی تیاری کریں، خود قیادت کروں گا، انتخاب کو التوا میں ڈالنے یا عوام کا سامنا کرنے سے گریز کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
علاوہ ازیںچیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے امریکی منتخب نمائندگان کے وفد نے زمان پارک میں ملاقات کی،ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات پر بات چیت ہوئی،مزید برآںعمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی بھی ملے ،دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر تفصیلی مشاورت کی گئی،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے فیصلے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آئین ہی سپریم ہے ،بات پی ڈی ایم والوں کو مان لینی چاہیے،عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب ،خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم تیز کرنے پر بھی اتفاق کیاجبکہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا شہباز شریف کے 24 ارب کے نیب، ایف آئی اے میں کیس تھے جو معاف کرا لیے گئے،قوم کی طرف سے عدلیہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، 26 سال پہلے انصاف کی تحریک کا سفر شروع کیا تھا، انصاف کا مطلب سب قانون کی نظر میں برابر ہیں۔
جن ملکوں میں غربت ہے وہاں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون ہے، سپریم کورٹ نے آئین و قانون کو اپ ہولڈ کیا،مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کاش ایسا پہلے ہو جاتا تو ملک خوشحال ہوتا، پاکستان قرضے لیکر گزارہ کر رہا ہے دنیا عزت نہیں کر رہی، قانون و انصاف خوشحالی کےساتھ جڑے ہیں، نیلسن مینڈیلا نے کہا تھا اگر انصاف ہوگا تو ملک میں غربت ختم ہو جائے گی، پاکستان میں بڑا مافیا بیٹھا ہے،آئین میں واضح ہے 90 دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں، اپنی 2اسمبلیوں کو قربان کیا۔
قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی یقین دلاتا ہوں آج 1989 اور 1998 نہیں ،ن لیگ نے عدلیہ کو تقسیم کیا،وزیر قانون کا بیان شرمناک ہے پھر عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی، شریف مافیا نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی،کارکن ہرڈسٹرکٹ میں کارنر میٹنگز کریں گے، خطاب کروں گا جس دلدل میں پھنس گئے ہیں نکالنے کا طریقہ بتاو¿ں گا،عمران خان نے کہا موڈیز نے بھی پاکستان کی ریٹنگ کو مزید نیچے گرا دیا ۔
حکومت نے پاکستان کو بند گلی میں پہنچا دیا، ہفتے کو آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا، گزشتہ 10 ماہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی کو کرش کرنے کی کوشش کی گئی، ایسی انتقامی کارروائیاں پہلے کبھی نہیں ہوئیں، مجھ پر74کیسز بنادئیے گئے،اعظم سواتی، شہباز گل پر تشدد کبھی نہیں بھولوں گا، ارشد شریف کی درد ناک کہانی ہے، سینئر صحافی ایاز میر کو ذلیل کرنے کی کوشش کی گئی، گولیاں لگنے کے بعد پہلی مرتبہ اسلام آباد گیا،حکومت نے لوگوں کے جنون کو دیکھ کر مزید دہشتگردی کے کیسز بنا دیئے،توشہ خانہ کیس فارغ ہوجائےگا۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















