پاکستان کو ڈینگی مریضوں کی اموات روکنے کا چیلنج درپیش ہے:ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا ہے کہ امریکہ،سنگاپوراور تھائی لینڈجیسے ممالک ڈینگی کی وباءپرابھی تک قابونہیں پاسکے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ2009ءمیں آصف ہمایوں کے ہمراہ ڈینگی پر ریسرچ کی۔رائل کالج آف فزیشن لندن نے ہماری ریسرچ بارے لکھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں پروینٹومینجمنٹ آف ڈینگی فیورکے عنوان پرمنعقدہ سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ڈینگی نے پاکستان کو بہت متاثرکیاہے۔ڈینگی پرقابوکبھی بھی روایتی طریقہ کارکے ذریعے نہیں پایاجاسکتا۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ احتیاطی تدابیرنہ اپنانے سے ڈینگی سراٹھالیتاہے۔پاکستان میں ڈینگی 1980ءسے پہلے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ملازمین کو ہواتھا۔پاکستان میں وزراءکو ڈینگی پرقابونہ پانے پراستعفیٰ دیتے ہوئے دیکھاہے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ہمیں اس وقت پاکستان میں ڈینگی کی زدمیں آنے والے مریضوں کی اموات روکنے کا چیلنج درپیش ہے۔ڈینگی کا علاج انتہائی تکنیکی بنیادوں پر کرنا ہوتا ہے۔ دریں اثناءنگران صوبائی وزیرصحت نے سنٹرفارایکسی لینس ان مولیکیولربائیولوجی میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس ٹرینڈ چیلنجز ان ہیلتھ سائنسزمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ مقررین کی جانب سے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی طبی خدمات پرخراج تحسین پیش کیاگیا۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ اس ادارہ سے تیس سال سے زائدکے عرصہ کارشتہ ہے۔ ماضی میں بھی مافیاکے خلاف جہادکیاتھا۔ ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ نیب کاسامناکرناپڑالیکن اسی ادارے نے بعدمیں سول ایوارڈکیلئے سفارش کی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ہماری تمام ترکوششوں کافائدہ عام آدمی کو ہونا چاہئے، ایسی کانفرنسزلازمی ہونی چاہئیں۔عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے صحت کے شعبہ میں اصلاحات کی اشدضرورت ہے۔ علاوہ ازیں نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہواجس میں نگران وزیراعلی پنجاب کے خصوصی نمائندہ ڈاکٹرفرقدعالمگیر،سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری شاہدہ فرخ،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمودایاز،سی او ای پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسرڈاکٹربلال محی الدین،ڈاکٹرسلمان کاظمی ودیگرافسران نے شرکت کی۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرناچاہتے ہیں۔امراض قلب پرقابوپانے کیلئے پروینٹوکارڈیالوجی کے اقدامات اٹھانے کی اشدضرورت ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں کوپرائمری انجیوپلاسٹی کی 24/7سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پروینٹوکارڈیالوجی کا شعبہ قائم کیاجائےگا۔