لاہور (خبر نگار) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے بھاگ نہیں رہے، حکم ملتے ہی شفاف انتخابات کرادیں گے،کسی کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی گئی ، لاہور میں گنجائش کم ہونے کے باعث گرفتار پی ٹی آئی رہنماﺅں اور کارکنوں کو دیگر جیلوں میں بھیجا گیا،تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اکبر چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اکبر چوک انڈر پاس و فلائی اوور منصوبہ 3ارب 10کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا،اکبر چوک فلائی اوور 2لینز اور 700میٹر طویل ہوگا، انڈر پاس 2لینز اور540میٹرطویل ہوگا، منصوبے سے فیصل ٹاون، جوہرٹاون، کوٹ لکھپت و دیگر ملحقہ آبادیاں مستفید ہوں گی، شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کی بچت کی گئی ،منصوبے کے سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہامنصوبے کو 90دنوں میں مکمل کریں گے، نوازشریف انٹر چینج پر کنٹونمنٹ سے ملکر انڈر پاس بنا رہے ہیں،انتخابات الیکشن کرانے سے نہیں بھاگ رہے حکم ملتے ہی کرادیں گے،شفاف الیکشن کرانا ترجیح ،عمران خان واپس لاہور آئیں گے تو سکیورٹی دوبارہ دینے کے معاملے پر نظر ثانی کریں گے۔
بھاگ نہیں رہے، حکم ملتے ہی شفاف انتخابات کرادیں گے،محسن نقوی

















