تکرار کے بعد عمران کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت


اسلام آباد(بیورورپورٹ)تکرار کے بعد عمران کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت،تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بائیومیٹرک تصدیق کیلئے ہائیکورٹ پہنچے ،گاڑی کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے سے روکنے پر پی ٹی آئی رہنمائوں کی انتظامیہ سے تکرار ہوئی،عمران خان کے ساتھیوں کی جانب سے گاڑی احاطہ عدالت تک لانے پر مسلسل اصرار کیا جاتا رہا،بعد میں بائیو میٹرک کیلئے عمران خان کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت ملی