راجن پور فتح سے حکومت اور ہینڈلرز پر مزیدخوف طاری ہوگا: عمران خان

اسلام آباد(بیورورپورٹ) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193راجن پور میں تحریک انصاف بھاری مارجن سے کامیاب،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیداروں کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا،عمران خان نے کہاتحریک انصاف کیخلاف سرکاری مشینری،نیوٹرلز اورالیکشن کمیشن کے گٹھ جوڑ کے باوجود زبردست کامیابی پر محسن لغاری، پی ٹی آئی کے کارکنان اورحلقہ کےووٹرز کومبارکباد پیش کرتاہوں،انہوں نے کہا مجھے خدشہ ہے اس سے پی ڈی ایم اور اسکے ہینڈلرز پر مزیدخوف طاری ہوگا ،اس لیے سپریم کورٹ کے ججز پر غیر معمولی دبا و¿کی توقع رکھیے، دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے 27فروری 2019کو ہماری حکومت نے بالاکوٹ پر بھارتی فضائی حملے کا جواب دیا،27فروری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے احکامات دئیے، پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مارگرایا،پاکستانی فضائی حدود میں آنے والا بھارتی ہوا باز گرفتار ہوا،ہم ایک محدود جوابی حملے کے ذریعے بھارت کو دو ٹوک پیغام بھجوانے میں کامیاب رہے۔