راولپنڈی (بیورو رپورٹ) شمالی وزیرستان میں فورسز سے مقابلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 2دہشت گرد بھی مارے گئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں کارروائی کی جس دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے سپاہی عمران اللہ اورسپاہی افضل خان شہید ہوگئے،سکیورٹی فورسز نے موثرطریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جبکہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے،آئی ایس پی آر نے کہا ہے پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، بہادرجوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،ادھربلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 9اہلکار زخمی ہو گئے،لیویز حکام کے مطابق کوہلو کے علاقے جنت علی میں لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی، بارودی سرنگ کے دھماکے میں 9اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 2اہلکاروں کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 2جوان شہید، 2دہشت گرد جہنم واصل
















