لاہور (مشرق نیوز) افغانستان کے شہرہ آفاق سپنر اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے والے راشد خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میچز مختلف شہروںمیں کھیلے جانا اچھی بات ہے ،کوئٹہ اور پشاور میں بھی میچز ہوں گے تو اور فائدہ ہوگا،بابر اعظم کے خلاف اچھا مقابلہ ہوگا،پاکستان اور افغانستان کے درمیان جتنے زیادہ میچز ہوں ہمارے لئے اچھا ہے کیونکہ پاکستان کے ساتھ کھیلیں گے تو بڑے ایونٹس کیلئے ہماری تیاری اچھی ہوگی۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بڑے کرکٹر کو بولنگ کر کے بولر انجوائے کرتا ہے، کبھی وہ ٹف ٹائم دیتا ہے کبھی آپ۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے خلاف چیزوں کو سادہ رکھوں گا اور اپنی لائن اینڈ لینتھ پر فوکس کروں گا، بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے بہترین بیٹر ہیں۔بابر اعظم کے خلاف اگرچہ میرا پلہ اب تک بھاری ہے لیکن پھر بھی مجھے بابر اعظم کو اچھی بولنگ کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا لاہور قلندرز کے ساتھ تیسرا سیزن ہے جو اب تک بہت اچھا رہا ہے، گزشتہ برس فائنل میں نہیں تھا لیکن ہم نے ٹرافی جیتی، لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے آغاز میں مشکل وقت دیکھا، ٹرافی جیتنا بڑا کارنامہ ہے۔
پاک افغان میچز ضروری،بڑے ایونٹس کیلئے اچھی تیاری ہوگی: راشد خان

















