کراچی (مشرق نیوز) اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ جاوید اختر اس وقت ہندوستان میں ہیرو ثابت ہوگئے وہ پاکستان مخالف دئیے گئے بیان پر معذرت نہیں کرینگے۔ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے فیصل قریشی سے سوال کیا کہ کیا جاوید اختر کو پاکستان مخالف اپنے بیان پر معذرت کرنی چاہیے؟ جس کے جواب میں فیصل قریشی نے کہا کہ جاوید اختر اپنے بیان پر معذرت تو قطعی طور پر نہیں کریں گے بقول قائداعظم جو مسلمان ہندوستان میں ہیں انہیں ہر بار یہ ثابت کرنا پڑےگا کہ وہ اپنے ملک سے وفادار ہیں، ان مسلمانوں کو اسی طرح کی چیزوں کے ذریعے اپنی وفاداری ثابت کرنے پڑے گی۔فیصل قریشی نے یہ بھی کہا کہ جاوید اختر اس وقت ہندوستان میں ہیرو ثابت ہوگئے ہیں۔دوسری جانب سینئر اداکار شان شاہد نے بھی جاوید اختر کے متنازع بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا اور مختلف ٹوئٹس کی جس میں شان نے لکھا کہ ان کو بلانے اور ان کے پاو¿ں میں بیٹھنے والوں سے سوال ہے؟ اپنے ملک کی عزت سے زیادہ کچھ نہیں۔
جاوید اختر ہندوستان کے ہیرو بن گئے وہ معذرت نہیں کرینگے: فیصل قریشی

















