اسلام آباد(بیورورپورٹ)فنڈنگ کیس میں عمران کی ویڈیو لنک پر حاضری استدعا مسترد،28فروری کو پیش ہونے حکم،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری کیلئے اپیل پر سماعت کی،عمران خان کے وکیل نے نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر تے ہوئے موقف اختیار کیا ڈاکٹروں کے مطابق زائد العمری کے باعث زخم بھرنے کا عمل سست ہے،ٹرائل کورٹ میں زخموں کے اصل ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا، اعتراض عمران خان کیلئے کافی ڈسٹربنگ (پریشان کن)تھا،سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے مخالفت کرتے ہوئے کہا عمران خان کی میڈیکل رپورٹ ناکافی ہے، عمران خان کو صرف ٹانگ میں تھوڑا سا کھنچاؤ ہے،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے آپ کہتے ہیں زخم اصل نہیں،میڈیکل رپورٹس جعلی ہیں؟،اگر آپ زخم کے میرٹس پر جارہے ہیں تو پھر میڈیکل بورڈ بنانا ہوگابورڈ کی رپورٹ آنے تک پھر عمران خان ضمانت پر رہیں گے وہ ایک پیشی کا استثنیٰ مانگ رہے ہیں آپ 6 ماہ کا دلوانے لگے ہیں،عمران خان کی میڈیکل رپورٹس ٹھیک نہیں تو سرکاری رپورٹس کہاں ہیں؟ کیا وزیر آباد واقعہ پر ایم ایل سی ہوا ہے ؟ وہ کدھر ہے ؟ پنجاب حکومت نے کوئی تو میڈیکل بورڈ بنایا ہو گا،جسٹس طارق محمود نے ریمارکس دیئے عمران خان کو میڈیکل رپورٹس پر ہی 9 بار استثنیٰ ملا،سپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیاعمران خان ابھی تک کیس میں شامل تفتیش بھی نہیں ہوئے،عمران خان کے وکیل نے کہا ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہونے کی ہمیشہ رضامندی دکھائی، ایف آئی اے کو کہتے رہے آکر تفتیش کر لیں مگر نہیں آئے، 25 فروری کو پیشی کا کہہ رہے ہیں ہم 3 مارچ کی تاریخ مانگ رہے ہیں،فریقین کے دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ نے عمران خان کو 28 فروری کے روز بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کاحکم دیدیا،آئندہ سماعت تک عمران خان کی ضمانت کے فیصلے پر حکم امتناع برقرار رہے گا۔
فنڈنگ کیس، عمران کی ویڈیو لنک پر حاضری استدعا مسترد،28فروری کو پیش ہونے حکم
















