فاونٹین ہاوس کے زیر اہتما م پوسٹ پارٹم ڈپریشن آگاہی سیمینار

لاہور ( اپنے رپورٹر سے )چیف جسٹس (وفاقی شرعی عدالت ) ڈاکٹر سید محمد انور آگاہی سیمینار برائے” پوسٹ پارٹم ڈپریشن“فاونٹین ہاوس( انسٹی ٹیوٹ فار مینٹل ہیلتھ) کے زیر اہتما م آگاہی سیمینار برائے”پوسٹ پارٹم ڈپریشن“کا انعقاد کیا گیا۔اس سیمینار کا مقصد معاشرے میں ا±بھرتے ہوئے”پوسٹ پارٹم ڈپریشن “کے مسائل اور ان کی روک تھام کے لیے آگاہی فراہم کرنا تھا،اس تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف جسٹس (وفاقی شرعی عدالت ) ڈاکٹر سید محمد انور تھے۔جنہوں نے پوسٹ پارٹم ڈپریشن کی علامات اور اس کے علاج کے حولے سے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ایسا ہے کہ اس کا ہر گوشہ احساس اور جذبات سے بھری ہر ذی شعور انسان یہاں سے آکر اپنے دل کا کوئی گوشہ یہا ں چھوڑ جاتا ہے، ہمارے معاشرے میں مینٹل ڈس آرڈر کو بیماری نہیں سمجھا جاتا،برائی سمجھتے ہیں اسے چھپاتے ہیں،یہاں خواتین ویسے ہی معاشرتی طور پر بہت سے مسائل کا شکار اس کے ساتھ ساتھ پوسٹ پارٹم جیسے ڈپریشن مزید مسائل میں اضافہ کرتا ہے، یہ ہر گھر کا مسئلہ ہے اس کی شدت کم یا زیادہ ہوسکتی ہے، دنیا میں ایسے واقعات بھی ہوئے کہ خواتین نے اپنے بچوں کی جان بھی لی، آدھا مسئلہ اس وقت حل ہوجاتا ہے جب اس کی تشخیص کر لی جائے جس طرح مینٹل ہیلتھ کے حوالے سے خصوصی آگاہی دن منایا جاتا ہے ،اسی طرح پوسٹ مارٹم ڈپریشن کے حولے سے بھی زیادہ سے زیادہ آگاہی ہو تو کافی مسائل حل ہوسکتے ہیں ، معا شرے میں ایسی مثال بھی ملتی ہے کہ اگر ولادت تیسری لڑکی کی ہوجائے تو لفظ نحوست کا اس پر ڈال دیا جاتا ہے،جو پوسٹ پارٹم جیسے ڈپریشن کا سبب بنتی ہے ۔ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی فاونٹین ہاو¿س ڈاکٹر امجد ثاقب نے چیف جسٹس (وفاقی شرعی عدالت ) ڈاکٹر سید محمد انور کوفاو¿نٹین ہاو¿س کا دورہ کروایا۔جس پر چیف جسٹس نے فاو¿نٹین ہاو¿س جوکے ایک خیراتی ادارہ ہے کی ذہنی ونفسیاتی امراض کے حوالے سے انساینت خیز خدمات کو سہرایا۔ اس موقع پر مقررین میں ڈاکٹر سمیرا قمبر بخاری) ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف سائیکائٹری، سروسز ہسپتال )پروفیسر ڈاکٹر اسماءیاسین (پروفیسر آف اوبسٹیٹرک & گائناکولوجی راشد لطیف میڈیکل کالج) اور ڈاکٹر ارم زہرہ بخاری (چیف کلینیکل سائیکالوجسٹ ڈپارٹمنٹ آف سائیکائٹری میوہسپتال )نے پوسٹ پارٹم ڈپریشن پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ بچے کی پیدائش کے بعد دو سے تین دن کے اندر بہت سی خواتین کو موڈ میں تبدیلی، ،بے چینی ، سونے میں دشواری، چڑچڑاپن، موت یا خودکشی کے بار بار خیالات ، بچے کو نقصان پہنچانے کے خیالات جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ علاج معالجے اور بحالی کے لیے ٹاک تھراپی ،ادویات اور کونسلنگ سے کیا جاتا ہےتھراپی کے زریعے آپ اپنے احساسات سے نمٹنے، مسائل کو حل کرنے، اور مثبت انداز میں حالات کا جواب دینے کے بہتر طریقے تلاش کر سکتے ہیں۔ اس تقریب میں فاو¿نٹین ہاو¿س کے ایگزیکٹیوممبران، ڈونرز ، فرینڈز آف فاونٹین ہاوس، سٹاف ممبران، ممبرز (مریضوں) سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے مینٹل ہیلتھ پروفیشنلز، طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔