ممبئی (مشرق نیوز) ماضی کی بھارتی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی بھارت اور پاکستان کے درمیان مشترکہ پروڈکشن سے بننے والے پراجیکٹس کے حق میں بول اٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے پاکستان اور بھارت کرکٹ کے بجائے سنیما کے ذریعے زیادہ قریب آسکتے ہیں۔ کرکٹ دو ممالک کو قریب لانے کے بجائے دوریاں بڑھاتی ہے لیکن آرٹ دو ممالک کو یکجان کرتا ہے، آرٹ ملکوں میں سماجی تبدیلی لاسکتا ہے اور یہ سنیما کے ذریعے آسانی سے ممکن ہے۔ تبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے اور جب پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے تو ہندوستان اور پاکستان مل کر اچھی فلمیں پروڈیوس کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ساتھ ہالی وڈ فلم میں کام کرنے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی کی تعریف کی اور کہا فلم میں سجل علی نے بہت اچھا کام کیا، میرے اور سجل کے درمیان عمر کے فرق کے باوجود ہم دونوں میں بہترین دوستی ہے۔بھارتی اداکارہ نے سجل کیلئے کہا کہ میرا دل کرتا ہے اسے پکڑ کے رکھوں اور کہیں جانے نہ دوں۔
پاکستان ،بھارت بذریعہ سنیما قریب آسکتے ہیں: شبانہ اعظمی

















