لاہور (شوبز رپورٹر) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار آغا طالش کی 25 ویں برسی 19 فروری کو منائی جائے گی۔
معروف اداکار آغا طالش کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا وہ 1924 میں لدھیانہ میں پیدا ہوئے تھے۔
قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئے جہاں کی فلم انڈسٹری میں انہوں نے طالش کے نام سے شہرت پائی۔
آغا طالش کا فنی سفر 1947 میں کرشن چندر کی فلم ”سرائے کے باہر“سے شروع ہوا تھا، پاکستان میں پہلا کردار 1950 میں فلم ”نت“میں کیا۔
انہوں نے 400سے زائد اردو، پنجابی اور دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔
ان کی یادگار فلموں میں شہید، فرنگی، زرقا، یہ امن اور وطن، عجب خان، زخمی عورت، دہلیز بندش، محمد بن قاسم، میں بنی دلہن اور دیگر قابل ذکر ہیں۔
آغا طالش نے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں قرب، ضرورت، زندگی سمیت دیگر شامل ہیں۔
آغا طالش 19 فروری 1998 کو جہان فانی سے رخصت ہو گئے تھے۔
معروف اداکار آغا طالش کی 25 ویں برسی 19 فروری کو منائی جائیگی



















