سائفر والا پرچہ کدھرگیا؟ تم نے خارجہ پالیسی کےساتھ کھیل کھیلا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے جھوٹے گواہ کا بھانڈا پھوٹ گیا،عمران خان کی اصلیت آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے،سائفر والا پرچہ کدھرگیا؟ تم نے خارجہ پالیسی کےساتھ کھیل کھیلا،آشیانہ کیس میں دھونس، دھمکیوں سے اسرارسعید کو وعدہ معاف گواہ بنایا گیا ، جھوٹے کیسز کے جواز کےلئے جھوٹے گواہ بھی بنائے گئے ،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا اسرار سعید کے حلفیہ بیان کے بعد عمران خان، شہزاد اکبر، ڈی جی نیب کو عدالت بلایا جائے، عمران دور میں سیاسی مخالفین کے جھوٹے کیسز بنائے گئے،شہباز شریف کےخلاف بے بنیاد منی لانڈرنگ کیس بنایا گیا، جھوٹے گواہ کا بھانڈا پھوٹ گیا، عمران خان نے وزیراعظم کی کرسی کا استعمال کر کے مخالفین کو جیلوں میں ڈالا،سائفر والا پرچہ کدھرگیا؟ تم نے خارجہ پالیسی کےساتھ کھیل کھیلا، پہلے کہا امریکہ پھر باجوہ پھر شہباز شریف اور پھر محسن نقوی نے سازش کر دی، اب کہہ رہے ہو کسی نے سازش نہیں کی، کیا تم لوگوں کو پاگل سمجھتے ہو،عمران خود کہہ رہے ہیں امریکی سازش نہیں تھی، دوسروں کو چور کہنے والا خود چور ہے، پلستر کا بہانہ بنا کر نوجوانوں کو کہتے ہو جیلیں بھرو، شہزاد اکبر کدھر ہے جو ہر وقت پی آئی ڈی میں پریس کانفرنسز کرتے تھے،آئی ایم ایف معاہدہ تم نے کیا اور جواب ہم سے مانگتے ہو، ہر روز تمہارے چہرے سے نقاب اترتا ہے،سائفر کے معاملے پر سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے، عمران خان کو تمام کیسزمیں جواب دینے کےلئے کٹہرے میں لایا جائے۔