بہاولپور :(لیڈرنیوز)عامرلیاقت کی تیسری بیوی نے تنسیخ نکاح کادعویٰ دائرکردیا‘دانیاشاہ کے مطابق عامر لیاقت حسین جیسے نظرآتے ہیں ویسے نہیں ہیں، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے،عامر لیاقت نشہ کرکے تشدد کرتے تھے، عامر لیاقت چھوٹے سے کمرے میں رکھتے تھے،تنسیخ نکاح سمیت دیگر مقدمات دائر کردیئے ہیں، عدالت نے عامرلیاقت حسین کو 7جون کیلئے نوٹسزجاری کردیئے ،دانیاشاہ نے استدعاکی کہ عدالت حق مہرکے11کروڑروپے،گھراورزیورات کی ادائیگی کاحکم دے۔
















