اسلام آباد:(لیڈرنیوز)سوشل میڈیاپرغیراخلاقی مواد پھیلانے والوںکیخلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ‘وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیاپرغیراخلاقی موادپھیلانے والوں کوگرفتارکریں گے،وزیراعظم نے ہدایت کی ہے ایسے موادکوبرداشت نہ کیاجائے،سوشل میڈیاکولوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے،ایسے واقعات کوروکناہے جن میں ایسے موادکوبلیک میلنگ کیلئے استعمال کیاجاتاہے،ایسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،غیراخلاقی ویڈیوز،تصاویرسمیت ایسامواد پھیلانے والوں کاصفایاکریں گے۔
















