اسلام آباد:(لیڈرنیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو لاپتہ افراد کا معاملہ نئی وفاقی کابینہ کے ساتھ اٹھانے کی ہدایت کردی۔مدثر نارو اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔جبری گمشدگیوں سے متعلق کمیشن کی تازہ ترین رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی معاونین اور دیگر فریقین سے تجاویز طلب کر لیں۔
















