مریم نوازکی درخواست پر ہائی کورٹ ججز کی سماعت سے معذرت

لاہور:(لیڈرنیوز)لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عمرہ کے لیے پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز نے عمرہ کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی جس پر جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس شہباز علی رضوی پر مشتمل بینچ نے سماعت سے معذرت کرلی۔ باقر نجفی پر مشتمل بنچ نے کہا تھا کہ بہتر ہے یہی بینچ مریم نواز کی مذکورہ درخواست کی سماعت کرے۔ عدالت نے مریم نواز کا کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔ دو رکنی بنچ نے مریم نواز کا کیس متعلقہ بنچ کو بھجوانے کی سفارش کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2019 میں نیب نے سیاسی بنیادوں پر جھوٹے الزامات لگا کر مریم نواز کے خلاف انکوائری شروع کی۔ وہ نیب کے سامنے پیش ہوئیں لیکن عوامی احتجاج کے باعث اپنا بیان ریکارڈ نہ کرا سکیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر انہوں نے اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرا دیا۔ اب وہ عمرہ کے لیے سعودی عرب جانا چاہتی ہیں۔ عدالت اس کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔