الیکشن کمیشن متعصب اور جانب دار بن گیا ہے‘ اسدعمر

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے الیکشن کمیشن کو متعصب اور جانب دار قرار دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن جانبدار ہو چکا ہے۔ عوام کو یقین نہیں ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب بیس سال انصاف کے لیے ایڑیاں رگڑتا ہے، طاقتور کے لیے رات کو عدالت کھلی رہتی ہے۔