اسلام آباد:(لیڈر نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی سفارتی پاسپورٹ کا اجرا روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ عدالت نے درخواست گزار پر 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف بدنام زمانہ مجرم ہیں، سفارتی پاسپورٹ کا اجرا بند کیا جائے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت نے کہاں سے کوئی حکم جاری کیا؟ اگر کوئی اشتہاری ہے تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ملزم کسی ریلیف کے مستحق نہیں، عدالت میں پہلے ہی بہت اہم کیسز ہیں، سائلین کے پاس قیمتی وقت ہے، عدالت کا وقت ضائع کرنے پر جرمانہ کیوں نہ کریں۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔
















