سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔پینل آف چیئر سردار ایاز صادق نے راجہ پرویز اشرف سے سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ان سے حلف لیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری پر تشدد کی بھی شدید مذمت کی گئی۔