عمران خان سڑکوں پر پھرتے رہیں گے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان سڑکوں پر پھرتے رہیں گے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، حالات بہتر ہو رہے ہیں۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب مکمل طور پر عمران خان کے کنٹرول میں ہے۔ چیئرمین نیب عمران خان سے ہدایات لیتے تھے۔ نیب نے اپنے دور میں اور گزشتہ 3 سالوں میں کتنے سیاستدانوں کو پکڑا؟ چیئرمین نیب کے دفتر میں ایک وزیر بیٹھا کرتا تھا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ججز سے عدالتوں میں کیمرے لگانے کی درخواست کی جائے گی، حکومت نے نیب اور عدالتوں میں کیمرے لگانے کی اجازت دی ہے، گزشتہ روز عارف علوی کو دانت میں درد تھا اس لیے حلف نہیں لیا، تمام گورنرز مستعفی ہوں۔