اسلام آباد:(لیڈرنیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 69 کے تحت سپیکر کی رولنگ کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا، ڈپٹی سپیکر نے آئین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے معاملات پارلیمنٹ میں ہی رہنے چاہئیں، آئین سے ماورا جانا پی ٹی آئی کی پالیسی نہیں ہے۔ ادھر پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وہ اگلے انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں۔ عمران خان اگلے الیکشن دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے۔
آرٹیکل69کے تحت سپیکررولنگ کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا‘ شاہ محمود
















