امید ہے بلاول بھارتی آلہ کار نہیں بنیں گے‘وزیر خارجہ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امید ہے بلاول بھارتی آلہ کار نہیں بنیں گے اور او آئی سی اجلاس کو سبوتاڑ نہیں کریں گے۔نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول نے انتہائی غیر معقول اور حیران کن بیان دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ سیاسی اور جمہوری طریقے سے کرنا ہے۔ ہم محاذ آرائی ہر گز نہیں چاہتے اور نہ ہی کسی رکن اسمبلی کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے۔ ہر رکن اسمبلی کو ووٹ دینے کا حق ہے۔ اس کے ضمیر کو،" اس نے کہا۔ ہم اپنے منحرف ارکان کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے لیکن زبردستی نہیں کریں گے۔ ہم تماشا نہیں بنانا چاہتے۔