لوئر دیر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘وزیراعظم پر جرمانہ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)الیکشن کمیشن (ای سی) نے لوئر دیر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ جرمانہ فیصلے کے مطابق وزیر اعظم سمیت گورنر خیبر پختونخوا محمود خان، وفاقی وزراءشاہ محمود قریشی، اسد عمر اور پرویز خٹک پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ لوئر دیر نے عمران خان اور دیگر کو جرمانہ کردیا۔فیصلے کے مطابق وزیراعظم ذاتی طور پر یا وکیل کے ذریعے پیش نہیں ہوئے، عمران خان حکم امتناعی پر الیکشن کمیشن میں 3 روز تک اپیل کر سکتے ہیں۔