اسلام آباد:(لیڈرنیوز)حکومت کی سندھ ہاﺅس پر بڑاایکشن کرنے کی تیاری،وزیراطلاعات فوادچودھری کا بیان سامنے آگیا،فوادچودھری نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریڈکا نہیں پتامگرسخت ایکشن ہوگا‘ہم اس پر ایک بڑاایکشن پلان کررہے ہیں،فوادچودھری نے کہا کہ سندھ میں بہت ساپیسامنتقل کرنے کی اطلاعات ہیں،سندھ ہاﺅس میں لوگوں کو رکھنے کیلئے پولیس منگوائی گئی ہے،اس وقت ہارس ٹریڈ نگ کا مرکزز سندھ ہاﺅس ہے۔قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کوسامراج سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں،چھوٹاڈان کہتاہے تحریک انصاف کے بغیرقومی حکومت بناو¿،یہ کہتے ہیں چوروں کوبچانے کیلئے ڈاکوو¿ں کی حکومت بنائیں،اپنے بچوں کوچوروں اورڈاکوو¿ں کے حوالے نہیں کریں گے،فضل الرحمان کو ڈیزل کہنے سے منع کیا گیا ہے۔
















