حکومت آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑرہی ہے‘ مفتاح اسماعیل

کراچی:(لیڈرنیوز)رہنماءن لیگ وسابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت جاتے ہوئے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑرہی ہے،عمران خان کہہ رہے ہیں اشیاکی قیمتوں پرنظرنہیں رکھوں گا،عمران خان کہتے ہیں قیمتوں پرنظررکھنے کیلئے نہیں آیاتھا،آپ قیمتیں دیکھنے نہیں آئے تھے توورلڈکپ لینے آئے تھے؟شوکت ترین نے معیشت کابیڑہ غرق کردیا،ان کی حکومت میں 60 لاکھ لوگ بیروزگارہوگئے،آئی ایم ایف سے ابھی تک حکومت کے مذاکرات چل رہے ہیں،پی ٹی آئی حکومت آئندہ حکومت کیلئے ایٹم بم بچھاکرجارہی ہے،عمران خان کہاکرتے تھے مہنگائی زیادہ ہوتووزیراعظم چورہوتاہے،پاکستان میں بھارت اوربنگلادیش سے زیادہ مہنگائی ہے