اسلام آباد:(لیڈرنیوز)سپریم کورٹ نے آرڈیننس کے اجرا سے متعلق تاریخی فیصلہ دیدیا‘سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا‘ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے 30 صفحات پرمشتمل فیصلہ تحریرکیا‘ ہنگامی حالت کے بغیرآرڈیننس کااجراآئین سے انحراف قرار ‘سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ آئینی شرائط کے بغیرصدروگورنرزآرڈیننس نافذنہیں کر سکتے،آئین کے ہرلفظ پر سختی سے عمل ہونا چا ہیئے،آرڈیننس جاری کرنے کیلئے آئین میں طریقہ کار دیا گیاہے،ہنگامیت کے بغیرآرڈیننس جاری کرناآئین سے انحراف ہے ،آرڈیننس کے ذریعے طویل المدتی حقوق اور ذمہ داریاں دینے سے گریزکرنا چاہیئے،پارلیمنٹ کے ذریعے ہونے والی قانون سازی سے وفاق مضبوط ہوتاہے،انکم سپورٹ لیوی 2013 کیلئے کمشنران لینڈریونیو کی درخواستیں خارج‘581 فریقین نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواستیں دائرکی تھیں ‘سندھ ہائیکورٹ نے انکم سپورٹ لیوی 2013 کو غیر آئینی قرار دیا تھا‘انکم سپورٹ لیوی ایکٹ 2013 کی سینیٹ سے منظوری نہیں لی گئی۔
















