اسلام آباد:(لیڈرنیوز)کورونا کی پانچویں لہر ختم ہونے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس نے 10 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 30,258 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 796 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
















