ججزاورسرکاری افسران کوپلاٹ الاٹمنٹ منسوخی کا فیصلہ چیلنج

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)ججزاورسرکاری افسران کوپلاٹ الاٹمنٹ منسوخی کافیصلہ چیلنج‘اسلام آبادہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سرکاری الاٹیزکی سپریم کورٹ میں درخواست دائر‘ اسلام آبادہائیکورٹ نے ازخودنوٹس لیتے ہوئے الاٹمنٹ منسوخ کی، کیس سیکٹرایف 14اور 15 کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کانہیں تھا،آئین کے تحت اسلام آبادہائیکورٹ کوسوموٹولینے کااختیارنہیں،درخواست میں استدعاکی گئی کہ فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے الاٹمنٹ بحال کی جائے۔