وفاقی وزراءانتخابی مہم چلاسکیں گے‘آرڈیننس کی منظوری

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)انتخابی مہم میں حصہ لینے کے حوالے سے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ اب ارکان پارلیمنٹ اور وزرا بھی انتخابی مہم چلا سکیں گے۔ وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزرا اور اراکین اسمبلی سبھی انتخابی مہم میں حصہ لے سکیں گے۔ اس سے قبل وزراءاور ارکان اسمبلی کو انتخابی مہم چلانے سے روک دیا گیا تھا۔ ارکان اسمبلی کو حصہ لینے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے شوکاز نوٹسز کا سامنا کرنا پڑا۔تمام سیاسی جماعتوں نے ای سی پی کے ضابطہ اخلاق پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ وفاقی کابینہ نے اب اس میں تبدیلی کے لیے نئے آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔