رحیم یار خان‘دوکمسن بھائی زیادتی کے بعد قتل

رحیم یار خان: (لیڈرنیوز)رحیم یار خان میں نہر سے دو چھوٹے بھائیوں کی لاشیں ملی ہیں۔دونوں بھائیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ آدم صحابہ نہر سے ملنے والی دو بچوں کی لاشوں کی میڈیکل رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق دونوں چھوٹے بھائیوں کو قتل کیا گیا اور 5 سالہ چھوٹے بھائی کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔دونوں بھائیوں کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاشیں نہر میں پھینک دی گئیں۔ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا لیکن بچوں کو نہر میں تلاش کرتی رہی۔ ورثاءنے لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کرایا تو حقیقت سامنے آگئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 9 سالہ فہد اور 5 سالہ عبداللہ شامل ہیں۔